عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک اور دنیا کی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر کی کمی کے بعد 4,285 ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس کمی کے اثرات ملکی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,000 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 450,862 روپے تک گر گئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,429 روپے کی کمی کے بعد 386,541 روپے کی سطح پر آ گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کی اتار چڑھاؤ اور ملکی ڈیمانڈ و سپلائی کے رجحانات اس کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں