Post Views: 150
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 1 ڈالر فی اونس مقرر ہوئی۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا اور مارکیٹ مستحکم رہی تھی۔







