ضلع کونسل بہاولنگر کرپشن کیس میں ایکسین سمیت پانچ سب انجینئرز گرفتار

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بہاولنگر میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملہ میں اہم ترین پیشرفت، ایکسین سمیت 5 سب انجینئرز گرفتار، تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق بہاولنگر اینٹی کرپشن ٹیم نے ضلع کونسل کے ایکسین سمیت 5 سب انجینئرز کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں سابق ایکسین عبدالرزاق ۔ سب انجینئرز۔ارشد۔ دلشاد۔ شہزاد۔ ارشد شامل ہیں سابق چیف آفیسر ضلع کونسل محمد ارشد ورک کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا جبکہ سابق چیف آفیسر ضلع کونسل محمد ارشد ورک کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اور کرپشن میں ملوث سرکاری ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور اس مقدمہ کی تفتیش بہاولنگر سے تبدیل ہوکر گوجرانوالہ ریجن چلی گئی تھی گوجرانوالہ ٹیم نے تفتیش کے دوران گزشتہ روز ضلع کونسل کے 6 افسران کو گرفتار کیا تھا۔اور تھانہ اینٹی کرپشن میں 15 اکتوبر 2024 کو شہری بہادر شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا ایف آئی آر کے مطابق سال 2017 میں ضلع کونسل کے مختلف کاموں میں میگا کرپشن ہوئی تھی۔اور سال 2017 میں ٹریکٹر ٹرالیاں۔ کمپیوٹر۔ اے سی اور دیگر سامان کی خریداری میں کرپشن کی گئی تھی 8 لاکھ روپے وال جنریٹر کی قیمت 42 لاکھ روپے وصول کی گئی تھی جبکہ اینٹی کرپشن ٹیم گرفتار ملزمان سے تفتیش کررہی ہے اور ضلع کونسل میں پے در پے میگا کرپشن کے دو سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں