آج کی تاریخ

جامعات میں عارضی وائس چانسلرز کا پکا راج، سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال، ایچ ای ڈی رٹ چیلنج-جامعات میں عارضی وائس چانسلرز کا پکا راج، سپیشل پاورز کا بے دریغ استعمال، ایچ ای ڈی رٹ چیلنج-نشترہسپتال ایچ آئی وی معاملہ: وی سی سمیت ڈاکٹرز کو سزائوں کی منظوری-نشترہسپتال ایچ آئی وی معاملہ: وی سی سمیت ڈاکٹرز کو سزائوں کی منظوری-نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی، محکمہ صحت رپورٹ پر سپیشل سیکرٹری کا انکوائری کا حکم-نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی، محکمہ صحت رپورٹ پر سپیشل سیکرٹری کا انکوائری کا حکم-بہاولپور میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز خوفزدہ، سی سی ڈی کریک ڈاؤن سے قبل گودام غائب-بہاولپور میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز خوفزدہ، سی سی ڈی کریک ڈاؤن سے قبل گودام غائب-کچے کے ڈاکوؤں کے حملے، رحیم یار خان پولیس نے ایم-5 پر حفاظتی قافلے تعینات کر دیئے-کچے کے ڈاکوؤں کے حملے، رحیم یار خان پولیس نے ایم-5 پر حفاظتی قافلے تعینات کر دیئے

تازہ ترین

صہیب مقصود کے ساتھ 1.4 کروڑ روپے کا فراڈ، جعلی گاڑی اور کاغذات کے الزام

ملتان: قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ملتان کے ایک کار شو روم مالک نے 1.4 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ صہیب مقصود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی ڈیڑھ کروڑ مالیت کی گاڑی بغیر کاغذات فروخت کر دی گئی اور اس کے بدلے میں جعلی کاغذات والی گاڑی اور اضافی 70 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔
صہیب مقصود نے کہا کہ گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس ہیں، جبکہ شو روم مالک نے انہیں جعلی کاغذات والی گاڑی تھما دی۔ انہوں نے حکومت پنجاب، محسن نقوی اور مریم نواز سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ایسے فراڈ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
قومی کھلاڑی نے مزید کہا کہ آٹھ ماہ بعد جب انہوں نے اپنی گاڑی لاہور میں دیکھی اور واپس مانگی تو شو روم مالک نے جواب دیا کہ “یہ میرا معاملہ ہے”، اور قانونی طور پر بھی گاڑی واپس نہیں دی گئی۔ صہیب مقصود نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے فراڈ کے خلاف ہوشیار رہیں اور قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں