ملتان(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے کمشنر مریم خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملتان کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ایم ڈی اے، واسا کو شہریوں کے مسائل کے حل کافوری ٹاسک سونپا ہے۔ ریکوری اہداف میں بہتری لاکر اداروں کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ ملتان میں واسا سے متعلق مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ پی ایچ اے، ایم ڈی اے کے بورڈز کو فعال کرنے بارے بھی حکومت پنجاب کو لکھا جائے گا۔ کمشنر مریم خان نے بتایا کہ شہریوں کو زیادہ تر واسا سے متعلق مسائل کا سامنا ہے کمشنر افس کو موصول درخواستوں میں زیادہ درخواستیں واسا سے متعلق ہوتی ہیں جن کو محدود وسائل کے پیش نظر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ ملتان میں واسا کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کا بورڈ فعال کرکے پی ایچ اے کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم، ڈی سی ملتان وسیم حامد سندھو بھی موجود تھے۔






