Post Views: 9
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عام لوگوں خصوصاً محنت کش طبقے اور کم آمدنی والے افراد کی بہبود کو اہمیت دی جائے ۔ ایوان صدر میں ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم نے صدر کو اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا
صدر مملکت نے زور دیا کہ بجٹ میں تنخواہ داروں، پنشنرز، مزدوروں اور پس ماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں
انہوں نے روزگار کے مواقع بڑھانے اور سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی تاکید کی
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے