Post Views: 171
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں نمایاں بہتری آ گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے بخار اور انفیکشن میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، جبکہ ان کی مجموعی صحت میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ ڈاکٹرز مسلسل ان کا طبی معائنہ کر رہے ہیں، اور آج بھی ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق چند دن مزید آرام کریں گے، اور صحت مکمل بحال ہونے کے بعد اپنے سرکاری فرائض دوبارہ سنبھالیں گے۔ دوسری جانب، صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے تصدیق کی ہے کہ مختلف طبی معائنے کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ طبی ماہرین کی ایک ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے، اور خوش قسمتی سے ان کی حالت اب بہتر ہے۔







