Post Views: 16
اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بیجنگ حکومت کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
صدر کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون، سی پیک منصوبے اور مستقبل کے رابطہ کاری پروگرامز پر بات چیت ہوگی۔
صدر کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔