Post Views: 147
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیے، جو دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد اب آئین کا حصہ بن چکا ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے آئینی ترمیمی بل 2025 وزارت پارلیمانی امور کو بھجوایا تھا۔
قبل ازیں سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں نئے متن کو پیش کیا اور ترامیم کو شق وار منظوری دی گئی۔







