Post Views: 88
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل کے لیے طلب کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 10 دن تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے اور پارلیمانی سرگرمیوں کے دوران کئی اہم حکومتی امور ایوان میں زیرِ غور آ سکتے ہیں۔
آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس بھی کل شام 4 بجے طلب کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سیشن کے دوران مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان موجود ہے، جس میں قومی اہمیت کے معاملات اور قانون سازی پر بحث کی جا سکتی ہے۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔







