آج کی تاریخ

صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

محسن نقوی نے صائم ایوب سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ لندن کے اسپورٹس آرتھوپیڈک ماہرین صائم ایوب کا معائنہ کریں گے، جبکہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز علاج معالجے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ڈاکٹر ممریز نے صائم کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن روانہ کر دی ہیں۔ انہوں نے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ کیا جائے گا۔ مزید برآں، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ان کے ساتھ لندن جائیں گے تاکہ ان کی مکمل رہنمائی اور سپورٹ یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں