Post Views: 72
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں شبلی فراز اورعمرایوب کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے پرپی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی سے نکال دیا اس کے ساتھ ساتھ شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے جبکہ پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں شبلی فراز اورعمرایوب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے۔بانی چیئرمین غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے ہی کل اور آج اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا۔







