آج کی تاریخ

زلیخا کیس:پولیس، ملزمان میں ڈیل،جیل روانہ،عمران خان کابیرون ملک بھی نیٹ ورک

شہریوں کو شباب وطعام کی دعوت،بلیک میلر گروہ کےسرغنہ عمران خان بارے مزیدانکشافات

ملتان (کرائم سیل ) شہریوں کو دعوت طعام کا لالچ دے کی طوائفوں کے ذریعے گناہ پر آمادہ کرنے اور بعد ازاں آڈیو اور ویڈیوز ریکارڈنگ کے ذریعے بلیک میل کرکے بھاری رقوم ہتھیانے والے گروہ کے سرغنہ عمران خان بارے مزید انکشافات ہوئے ہیں کہ اس نے بہت نامی گرامی صنعتکاروں کو بھی اسی طرح بلیک میل کر رکھا ہے اور اب یہ تاجر و صنعتکاروں کے علاوہ بعض افسران بھی اس کی رہائی کے لئے سرگرم ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ ملزم کے پاس محفوظ شدہ ویڈیوز کہیں پولیس کے ہتھے نہ چڑھ جائیں۔ دوسری طرف پولیس ابھی تک کسی بھی قسم کے دبائو میں نہیں آ رہی مگر پولیس افسران پر سفارشیوں کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ زیر دفعہ 376 کی تفتیش شروع ہو چکی ہے اور پولیس کو بہت سے انکشافات بھی ہو چکے ہیں جن سے اعلیٰ افسران کو آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ عمران خان نامی صحافی سمیت تمام ملزمان شامل تفتیش کئے جا رہے ہیں اور جو ضمانت پر ہیں ان کو بھی تفتیش کے لئے طلب کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف ایک ڈی ایس پی معاملہ دبانے کے لئے سیاسی اور محکمانہ دباؤ کا کھل کر استعمال کر رہے ہیں۔ پولیس نے 376 والے مقدمہ میں محمد ارسلان خان ایڈووکیٹ کا بیان بطور گواہ قلمبند کر رکھا ہے ۔محمد ارسلان خان ایڈووکیٹ کے مطابق صحافی عمران خان نے اس کیس میں اسے بلیک میل کیا ہے، وہ زلیخا کیساتھ طے شدہ پروگرام کے تحت زیادتی کے وقت خود بھی جائے وقوعہ پر موجود تھا اس کے باوجود مجھ سے متاثرہ لڑکی کا پوچھتا رہا اور اس کے ساتھ ہی انہیں اس کیس کی پیروی سے بھی الگ ہونے کا کہتا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے 376 کی تفتیش شروع کی ہے تو تمام ملزمان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔دوسری جانب ترجمان ملتان پولیس چودھری عبد الخالق کا کہنا ہےکہ دونوں مقدمات کی تفتیش جاری ہے تین ملزمان جوڈیشنل جبکہ باقی عبوری ضمانت پر ہیں ۔ پولیس کی کوشش ہے کہ جو ملزمان عبوری ضمانتیں کروا چکے ہیں ان کی ضمانتیں بھی کینسل کروائی جائیں۔معلوم ہوا ہے کہ صحافی عمران خان کی جانب سے ذیشان نذر بھٹی ایڈوکیٹ نے درخواست ضمانت دائر کی ہے جس پر عدالت نے آج بدھ کے نوٹس جاری کئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں