شہباز قمر کی زلیخاسے زیادتی کی آڈیو وائرل ،صحافی کی رہائی کیلئے ڈانس پارٹی گینگ سر گرم

شہباز قمر کی زلیخاسے زیادتی کی آڈیو وائرل ،صحافی کی رہائی کیلئے ڈانس پارٹی گینگ سر گرم

ملتان ( کرائم سیل ) زلیخا زیادتی کیس میں نیا موڑ، نعت خواں شہباز قمر فریدی کی زلیخا کے ساتھ دوران مباشرت آڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جو کہ زلیخا ہی کی ریکارڈ شدہ ہے اور تاثر پیدا کر رہی ہے کہ زلیخا کے ساتھ مبینہ طور پر شہباز قمر زبردستی زیادتی کرتے سنائی دے رہے ہیں، اسی آڈیو کی بنیاد پر ہی 30 لاکھ میں ڈیل ہوئی مگر یہ آڈیو وائرل ہو گئی۔ پولیس نے تین ملزمان صحافی عمران خان ، زلیخا اور علی ارسلان کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ترجمان ملتان پولیس نے بتایا ہے کہ کیس کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے، پولیس تھانہ بی زیڈ نے تین ملزمان زلیخا ، صحافی عمران خان اور علی ارسلان کو گرفتارکرلیا جبکہ باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہباز قمر اور زلیخا کی مبینہ آڈیو کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش آڈیو کو قبضہ پولیس میںلیکر اس کا فرانزک کرایا جائے گا جبکہ توجہ طلب امر یہ ہے کہ یہ آڈیو گزشتہ تین روز سے وائرل ہے اور ہزاروں افراد اسے سن چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ میں اگر آڈیو اصلی ہوئی تو شہباز قمر فریدی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر کوئی دباؤ نہیں ہے تمام کام میرٹ پر کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف محمد ارسلان خان ایڈووکیٹ نے اس حوالے سے روزنامہ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ میری، مہر علی اور فرحان کی عبوری ضمانتیں ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ کیس میں بے گناہ ہیں ان کے پاس تمام ڈیجیٹل ثبوت موجود ہیں جس میں زلیخا ان کو بطور وکیل مدد کے لئے بلا رہی ہے، میری شہرت خراب کرنے کے لیے مجھے ناحق اس کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے، جلد سرخرو ہوں گا۔ دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ صحافی عمران خان کی رہائی کے لئے اس کے گینگ کے پاکستان اور بیرون ملک ڈانس پارٹیوں کا انعقاد کرنے والے بااثر افراد سرگرم عمل ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں