آج کی تاریخ

شہباز شریف اور چینی وزیر کی ملاقات، کان کنی اور معدنیات سمیت شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں کان کنی، معدنیات، صنعت، زراعت، تجارت اور آئی سی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مقصد چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے سی پیک کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا اہم ستون قرار دیا اور اس کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چینی وزیر لی لیچینگ نے وزیراعظم کے اقتصادی اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کو ایک آہنی بھائی اور آل ویدر اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں