آج کی تاریخ

شوگر ایڈوائزری بورڈ کی منظوری، ملک میں پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی چینی کی صورتحال اور قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پانچ لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی گئی تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فراہمی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق شوگر مل مالکان کی غیر قانونی من مانی قیمتوں میں اضافہ اس بحران کی بنیادی وجہ ہے۔ چینی کی دستیابی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درآمد کی گئی چینی کو جلد مارکیٹ میں جاری کیا جائے گا تاکہ صارفین کو فوری ریلیف مل سکے۔ چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی جائیں گی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں چینی کی قلت کے پیش نظر درآمدات کرنا ناگزیر ہو گیا ہے تاکہ قیمتوں میں استحکام آ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت چینی کی قلت ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں