شعیب اختر ڈھاکا پہنچ گئے، بی پی ایل میں کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ڈھاکا: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر اتوار کو ڈھاکا پہنچ گئے اور بی پی ایل کے نئے سیزن میں ڈھاکا کیپیٹلز کے ساتھ مینٹور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور شعیب اختر کا فرنچائز کے مالک ادارے ایچ بی ریمارک کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔
شعیب اختر کی ٹیم میں شمولیت کیپیٹلز کے لیے اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ان کے بین الاقوامی تجربے، جیتنے کے جذبے اور قیادت کی مہارت سے ٹیم کی تیاری مزید مضبوط ہوگی۔
لیگ کا 12 واں ایڈیشن 26 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے، اور کیپیٹلز اپنی پہلی میچ 27 دسمبر کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں راجشاہی وارئرز کے خلاف کھیلیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں