شجاع آباد( نمائندہ قوم)3 کلومیٹر تک پانی میں تیرتا رہا والدہ بچا لایا ہوں تفصیلات کے مطابق حاجی شوکت علی ٹریول ایجنسی والے کے ہمراہ جمیعت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما قاری عبدالرب جرار ملک محمد اصغر تھہیم کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے راشن لیکر شجاع آباد کے نواحی علاقہ موچی پورہ طاہر پور موضع جئ پہنچے تو دریائے چناب کے بند پر سینکڑوں خاندانوں کو کھلے آسمان تلے دیکھا کہ ہزاروں افراد بے یارومددگار بیٹھے تھے لوگوں کی قیمتی اشیاء کو برباد ہوتے دیکھا تو انتہائی دکھ کا اظہار کیا اسی اثنا میں لوگوں نے دیکھا کہ ایک نوجوان اپنی والدہ کو لیکر پانی میں تیرتا ہوا دریا کے بند پر پہنچا ہے تو لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اس سے پوچھا گیا کہ اس نے ایسا کیوں کیا تو اس نے بتایا کہ سرکاری کشتی دستیاب نہ تھی اور پرائیوٹ کشتی والہ ڈیڑھ لاکھ کی ڈیمانڈ کرتا تھا تو پیسے نہ ہونے پر اس نے خود کو موت کے حوالے کیا اور تین کلومیٹر کا سفر پانی میں طے کیا اور ہزار ہا شکر کہ میں سات دن کے انتظار کے بعد والدہ کو بچانے میں کامیاب ہوگیا ہوں اس نے جمیعت اہلِ حدیث کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ جیسے ہی وہ باہر نکلا تو اسے کھانا دیا گیا تو اس نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس سب سے پہلے آنے والے آپ لوگ ہیں آخر میں چیف کوارڈینیٹر جمیعت اہلِ حدیث قاری عبدالرب جرار نے مخیر حضرات کو کہا کہ یہاں کے لوگوں کا سب کچھ پانی کی نذر ہوگیا ہے آئیے ان لوگوں کا پشتیبان بن جائے۔
