آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عمران خان کو بھی سمن جاری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ کارروائی لاہور کینٹ کچہری میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عمل میں آئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے شبلی فراز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور اس فیصلے کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔
اسی مقدمے میں عمران خان کو بھی طلبی کے سمن جاری کیے گئے، جو ان کی جیل میں موجودگی کے باعث روبکار کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت 30 جولائی کو مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس نے اسلام آباد پولیس پر حملے کے الزام میں درج کیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں