آج کی تاریخ

تازہ ترین

شبلی فراز: ایک شخص کو پانچ منٹ تقریر کی اجازت دی جائے تو مینار پاکستان پر ایک کروڑ افراد جمع ہو جائیں گے

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے محض ایک شخص کو میڈیا پر پانچ منٹ کی تقریر کا موقع دیا جائے تو مینار پاکستان ایک کروڑ پاکستانیوں سے بھر جائے گا۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ حکومت سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے ملکی اختلافات ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں، مگر ہم متحد ہو کر ان کا جواب دیں گے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے ہومیوپیتھک بیانات بھارت کو سمجھ نہیں آتے، ملک کو جمہوریت کے راستے پر آگے لے جانا ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حقوق چھین کر دنیا بھر میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے، اور ہمیں پانی جیسے مسائل پر سنجیدگی سے تیاری کرنی ہوگی۔
خطاب کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ مشرقی بارڈر پر بھی بھارت ہمیں الجھانے کی کوشش کر رہا ہے، ملکوں کی ترقی ادارے سنبھالتے ہیں۔
ان کے خطاب کے جواب میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا نہیں بلکہ مودی کا گریبان پکڑنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت پر داخلی زیادتیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں نہ جرنیل ججوں کے گھروں میں جاتے تھے اور نہ ہی مقدمات سپریم کورٹ میں جا کر ختم ہوتے تھے۔
عرفان صدیقی کی تنقید کے بعد شبلی فراز داخلی معاملات پر گفتگو کرنے لگے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں