آج کی تاریخ

حافظ قرآن لڑکازیادتی کے بعدقتل،قبرکشائی کرکےنمونےحاصل

شاہ جمال:حافظ قرآن لڑکازیادتی کے بعدقتل،قبرکشائی کرکےنمونےحاصل

حافظ امان اللہ کوآفتاب اوراعظم ساتھ لے گئے،اگلے روزقبرستان سے بیہوشی کی حالت میں ملا

ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ میں دم توڑگیا،والدطالب حسین ڈاہا کی درخواست پرقبرکشائی کی گئی

شاہ جمال(نامہ نگار)دواوباشوں نے حافظ قرآن کوزیادتی کانشانہ بناکرزہردیدیا،قبرکشائی کرکے نمونےحاصل کرلئےگئے۔ موضع محمد ڈاہا شریف چھجڑا کے رہائشی
طالب حسین ڈاہا نے ڈی پی او مظفرگڑھ اور جسٹس اینڈ پیس مظفرگڑھ کے روبرو پیش کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ مئی کی 28تاریخ کو اس کےسولہ سالہ بیٹا حافظ امان اللہ صفدرکو ہمسائے آفتاب ولد کرم حسین اور محمد اعظم ولد خادم حسین ضروری کام کا بتا کر ساتھ لے گئے،وہ صبح والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئےقبرستان گیا تو اس کا بیٹا حافظ امان اللہ صفدر بیہوش پڑا تھا۔بچے کو شاہجمال ہسپتال لے گئے جہاں سے تشویش ناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے زہر دئیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے علاج شروع کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور 29مئی کو وفات پا گیا جسے ہم نے دفن کر دیا۔ \2جون کو قل خوانی منعقد ہوئی بعد از قل خوانی بڑی تعداد میں موجود اہل علاقہ کی موجودگی میں حافظ محمد اصغر ڈاہا نے اسے بتایا کہ ملزمان نے اسے ایک ویڈیو دکھائی ہے جس میں وہ حافظ امان اللہ صفدر کیساتھ بد فعلی کر رہے ہیں اور اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے ہیں بعد ازاں اپنا جرم چھپانے کےلئے چائے میں زہریلی گولیاں پلادیں ۔ ملزمان کے پاس گیا تو انہوں نے میرے بیٹے کو چائے میں گندم میں رکھنے والی گولیاں چائے میں پلانا تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں ۔عدالت سے کارروائی کی اپیل پر گزشتہ روزعلاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں محکمہ صحت مظفرگڑھ اور مقامی پولیس کی موجودگی میں قبر کشائی کر کے ڈیڈ باڈی سے ضروری سیمپل حاصل کئےگئے ۔ والد طالب حسین تفصیل بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں