Post Views: 61
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے کو بھارت کا ایک بڑا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی کوئی نیت ہی نہیں تھی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں صرف ڈرامہ دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیسے ممکن ہے کہ نامعلوم افراد ایک گھنٹے تک کارروائی کرتے رہیں اور 8 لاکھ بھارتی فوج وہاں نہ پہنچ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے لوگوں کو خود مار کر دوبارہ زندہ کرنے کی عادت رکھتا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن بھارت سے ہمیشہ منفی جواب ملا ہے۔