آج کی تاریخ

شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر ایف آئی اے کا چھاپہ، انچارج سمیت 3 افراد گرفتار

لاہور: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے شاہدرہ میں قائم پاسپورٹ آفس پر کارروائی کرتے ہوئے دفتر کے انچارج سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں ندیم بٹ، آکاش شیراز اور غلام رسول پاشا شامل ہیں، جو شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا لالچ دے کر پیسے وصول کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس، ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مزید ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں