آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

شام پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول، پاکستان کا اقوام متحدہ میں واضح مؤقف

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام پر اسرائیلی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور خطے کو دانستہ طور پر عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں شامی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بار بار خلاف ورزیوں پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے 1974 کے معاہدۂ علیحدگی افواج اور اقوام متحدہ کی تمام متعلقہ قراردادوں کے مکمل نفاذ پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی یہ کھلی خلاف ورزیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور عالمی برادری کی خاموشی اس بے لگامی کو مزید تقویت دے رہی ہے، جو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کو کمزور کر رہی ہے۔
پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ چاہے معاملہ غزہ، لبنان، شام، ایران یا یمن کا ہو، اسرائیل بین الاقوامی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے طاقت کے استعمال سے باز نہیں آ رہا، جو ریاستی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2(4) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ جارحانہ اقدامات ایک ایسے نازک وقت میں ہو رہے ہیں جب شام برسوں کی خانہ جنگی کے بعد بحالی اور استحکام کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔ سفیر عاصم کے مطابق، شامی معیشت میں بہتری، بڑی پابندیوں کے خاتمے، اور علاقائی روابط کی بحالی سے ملک میں نئی امید پیدا ہوئی ہے۔
سفیر نے کہا کہ شامی حکومت نے نہ صرف داخلی مفاہمت بلکہ خطے کے ساتھ پُرامن تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور ایسے وقت میں اسرائیلی حملے تعمیر نو اور مفاہمتی کوششوں کو براہِ راست نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ان حملوں سے شامی قومی ادارے کمزور ہو رہے ہیں، جو نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں سیکیورٹی خلا پیدا کر سکتے ہیں، جس کا فائدہ دہشت گرد عناصر اٹھا سکتے ہیں۔
اپنے بیان کے اختتام پر سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ شام کو اس وقت تخریبی اقدامات نہیں بلکہ بین الاقوامی یکجہتی، تعاون، اور مفاہمت کی ضرورت ہے تاکہ قومی تعمیر نو اور مستقل امن کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مل کر شام میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ پاکستان نے ایک بار پھر شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں