آج کی تاریخ

سی پی او ملتان کا شہریوں کو چور ڈاکوئوں سے موٹر سائیکل خود بچانے کا ٹاسک

موٹر سائیکل محفوظ مقام پر کھڑی کریں اور ڈبل لاک لگائیں،تاجر دکانوں کے سامنے کھڑی ہر موٹر سائیکل کو ڈبل لاک لگوائیں

جو موٹر سائیکل لاپروائی سے کسی مارکیٹ یا گھر کے سامنے بغیر لاک کھڑی ہوگی اسےوارننگ کے بعد ضبط کرلیا جائے گا:حکم نامہ

ملتان ( کرائم رپورٹر ) جاگتے رہنا ، ساڑھے تے نہ رہنا، سی پی او ملتان صادق ڈوگر نے چارج سنبھالتے ہی ہاتھ کھڑے کردئیے اور موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی خوفناک حد تک بڑھ جانے والی وارداتوں پر شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ اپنی موٹر سائیکل محفوظ مقام پر کھڑی کریں اور ڈبل لاک لگائیں۔ تمام دکانداراس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی دکانوں کے سامنے کھڑی ہونے والی ہر موٹر سائیکل کو ڈبل لاک لگا ہوا ہو جو بھی موٹر سائیکل لاپروائی سے کسی مارکیٹ یا گھروں کے سامنے بغیر ڈ بل لاک کھڑی ہوگی اسے د و مرتبہ وارننگ کے بعد ضبط کرلیا جائے گا۔ انہوں نے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پولیس کی گشت بھی بڑھا دی گئی ہے تاکہ موٹر سائیکل چوری روکی جاسکے۔ واضح رہے کہ سال 2023موٹر سائیکل چوری کی 11ماہ کے دوران 3625 وارداتیں ہوئیں جبکہ اسلحہ کے زور پر چھین گئی موٹر سائیکلوں کی تعداد 1544رہی اور رواں سال بھی موٹر سائیکل ڈکیتی کے حوالے سے ہنڈا 125 سرفہرست رہی وہ ڈاکوئوں کی اپنی سپیڈ اور قوت کی وجہ پسندیدہ موٹر سائیکل ہے اور یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں زیادہ تربلا نمبری 125 موٹر سائیکل میری کی جاتی ہے ۔ ملتان میں کئی سال سے ایک گروہ سیاہ رنگ کے 125 پر وارداتیں کرتا ہے جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں ہوتی اور پولیس آج تک اس گروہ کی بیغ کنی میں ناکام رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں