آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

سی سی ڈی کا نام، قانون بدنام

اس امر سے ہر کوئی آگاہ ہے کہ نواب آف بہاولپور کی شکار گاہ کی اراضی متنازعہ ہے اور اس پر 80 فیصد سے زائد ناجائز قابضین ہیں۔ اسی شکار گاہ کی اراضی میں سے 1400 ایکڑ اراضی پر سی سی ڈی ڈی ایس پی سردار محمد وسیم اکبر خان لغاری کا نام لکھا جانا سوالیہ نشان تو بنتا ہے۔ کیا کوئی سرکاری ملازم دوران ملازمت اپنی حیثیت کو اس طرح سے استعمال کر سکتا ہے؟ کیا سرکاری قوانین کے مطابق یہ قابل گرفت نہیں؟ اول تو شکار گاہ کی ساری کی ساری اراضی کئی دہائیوں سے متنازع چلی آ رہی ہے اور اگر کسی کے پاس غیر متنازعہ اراضی ہے بھی تو ایسی صورت میں بھی ان کا کسی بھی طور پر اپنے عہدے کا تعارفی اشتہار نجی زیر قبضہ اراضی پر لکھنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں اور یہ صریحاً اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ وسیم اکرم نامی ڈی ایس پی کا اپنا سی سی ڈی کا تازہ ترین عہدہ لکھنا بظاہر تو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ بورڈ بھی کوئی زیادہ پرانا نہیں اور پھر یہ قبضہ بھی کوئی ماضی بعید کی بات نہیں۔ وقفوں وقفوں سے ایسی اطلاعات آ رہی ہیں کہ سی سی ڈی سے منسلک بعض افسران و اہلکار اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کرنے میں جت گئے ہیں۔ پنجاب سی سی ڈی کے سربراہ کو ایسی شکایات پر نوٹس لینا چا ہئے کہ ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان نہ اٹھ سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں