سی سی ڈی سے کرائم کنٹرول، تھانہ ایس ایچ اوز کا دھندا مندا، پرچون ڈیلیں

ملتان (کرائم سیل) جہاں پورے پنجاب میں سی سی ڈی اپنی دھاک بٹھا چکی اور بڑے بڑے کرائم کو تقریباً کنٹرول کر چکی ہے وہیں ملتان کے ایس ایچ اوز جو کہ پہلے بڑے کرائم کا تھوک کا کاروبار کر رہے تھے اب وہی ایس ایچ اوز پرچون کاروبار کرنے لگےہیں۔ پچھلے ایک ماہ میں مشاہدے میں آیاہے کہ ایس ایچ او کبھی ریڑھی بانوں سے اور کبھی ایل پی جی کی دکانوں سے اور کبھی چھوٹے چھوٹے کرائم میں ملوث لوگوں سے ڈنکے کی چوٹ پرریکوریاں کرنے لگےہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ایس ایچ او ڈی ایچ اے اظہر عباس کے زیر سایہ ہوا جب ہفتے کے روز اے ایس آئی عباس نے تھانہ بی زیڈ کی حدود سے تین ڈرائیور وںکو گرفتار کیا جو کہ پکا سگریٹ پی رہے تھے، دو کو تھانے پہنچنے سے پہلے مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا جبکہ تیسرے ملزم صابر کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تھانے لے گئے جس کو 24 گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر ریکوری کی گئی اور ریکوری کم ملنے پر صابرپر نائن بی کا پرچہ دے کر چالان کروا دیا جس کی اگلے روز ضمانت ہو گئی۔ قوم کے ذرائع نے جب تھانہ بی زیڈ سے اس بارے معلوم کیا تو پتہ لگا کہ نہ ہی کوئی روزنامچہ میں رپٹ کی گئی اور نہ ہی تھانہ بی زیڈ کو کوئی اطلاع دی گئی۔ ہفتے ہی کے روز کچھ سفارشیوں کے ملنے پر ایس ایچ او اظہر عباس نے آگاہ کیا کہ صابرپر 9c کا پرچہ دے دیا ہے جبکہ 24 گھنٹے بعد معاملات 9B پر آگئے اور بندہ چھوڑ دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں