سینیٹ نے آرمی، ائیر فورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلز منظور کر لیے

اسلام آباد: سینیٹ نے آج آرمی، ائیر فورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلز باضابطہ منظور کر لیے۔
سینیٹ کے اجلاس کی سربراہی چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کی، جس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور طارق فضل چوہدری نے بلز پیش کیے۔
ایوان نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر فورس ایکٹ، پاکستان نیوی ایکٹ اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کیا۔
منظوری کے دوران پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان نے بلز کی مخالفت کی۔ ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے بلز کو کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا، لیکن چیئرمین نے ایوان سے رائے لی اور ایوان نے بلز کو کثرت رائے سے منظور کر دیا۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ایکٹس میں تبدیلی ناگزیر تھی، اسی لیے آرمی، ائیر فورس اور نیوی ایکٹس میں ترمیم کی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں