Post Views: 56
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر 9 خواتین امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی فہرست کے مطابق، سینیٹ کی اس مخصوص نشست کے لیے پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ نامزد امیدواروں میں مشال یوسفزئی، راحیلہ بی بی، ساجدہ ذوالفقار، مومنہ باسط، سمیرا شمس، صائمہ خالد، مہتاب ظفر، ثوبیہ شاہد اور شازیہ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 16 جولائی 2025 کو کی جائے گی، جب کہ سینیٹ انتخاب 31 جولائی کو منعقد ہوگا۔