آج کی تاریخ

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات

تازہ ترین

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران اپوزیشن سے نشستوں کی تقسیم کا معاہدہ پارٹی قیادت نے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی چیئرمین نے اس معاہدے کو تسلیم نہ کیا تو پھر پارٹی وہی فیصلہ کرے گی جو عمران خان کی جانب سے ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں دو رائے پائی جاتی تھیں، ایک یہ کہ الیکشن میں حصہ لیا جائے اور دوسری کہ نہیں، اس معاملے پر اب وضاحت آ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سینیٹ کی جنرل چار نشستوں کے لیے ظہیر عباس ایڈووکیٹ نے بانی چیئرمین سے ملاقات کر کے نام پیش کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی ایک شخص اکیلا فیصلہ نہیں کرتا، اور اگر کوئی دباؤ تھا تو اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی چیئرمین کی جانب سے دی گئی فہرست میں چار جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خاتون کی نشست شامل ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بحث ہو رہی ہے، باقی جماعتوں میں ارب پتی افراد کو ٹکٹس دیے گئے لیکن وہاں کوئی سوال نہیں اٹھا۔ پارٹی میں مؤقف تھا کہ پانچوں نشستوں پر کارکنوں کو موقع دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے بات کرنا الگ معاملہ ہے، ہم نے 2025 میں ان سے مذاکرات کیے لیکن وہ مجبور تھے، حتیٰ کہ وہ بانی چیئرمین سے ہماری ملاقات تک نہیں کروا سکتے، ایسی حکومت سے بات کا فائدہ نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں