سینئر اداکار محمد احمد نے پروڈکشن ہاؤسز کی پول کھول دی، کہا فقیر بن کر پیسے مانگنے پڑتے ہیں

سید محمد احمد نے شوبز انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کا انکشاف کر دیا ہے۔ سینئر اداکار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ پروڈکشن ہاؤسز فنکاروں کو ادائیگی میں ماہوں تاخیر کرتے ہیں اور انہیں فقیر کی طرح پیسے مانگنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فنکار اکثر رات گئے تک کام کرتے ہیں مگر معاوضے ملنے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ اب فنکار اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں کیونکہ معاوضوں کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور فوری پیسوں کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں