آج کی تاریخ

سکھ یاتریوں کی پاکستان روانگی پر بھارت کی پابندی، مذہبی آزادی پر وار

بھارتی حکومت نے ایک بار پھر مذہبی آزادی پر قدغن لگاتے ہوئے سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ہر سال 29 جون کو پاکستان میں منائی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر سے سکھ عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔
ایس جی پی سی کے سیکریٹری پرتاپ سنگھ کے مطابق، بھارتی حکومت کی جانب سے جاری سفری ایڈوائزری اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر اس سال یاترا منسوخ کر دی گئی ہے، حالانکہ عقیدت مند پہلے ہی اپنی دستاویزات جمع کرا چکے تھے۔
پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو ان کے مقدس مقامات تک رسائی دی ہے اور ان کی مذہبی رسومات کا احترام کیا ہے۔ اس کے برعکس، بھارت کی جانب سے سکھوں کو ان کی مذہبی رسومات سے روکنے کا یہ فیصلہ تعصب پر مبنی اور مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام اس کے اندر موجود اقلیت دشمن پالیسیوں کا عکس ہے، جس سے نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں