Post Views: 52
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)موٹرسائیکل سڑک پر کیوں ٹھیک کی،پیرافورس کا مکینک پر تشدد،شدید زخمی حالت میں مکینک ہسپتال داخل تفصیل کے مطابق پیرافورس کے
تشدد کے شکار مکینک حسنین نے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل سوار بریک ٹھیک کروانے آیا تو میں اس کے موٹر سائیکل کی بریک ٹھیک کرنے لگا تو پیرا فورس ٹیم وہاں پہنچ گئی اور مجھے تشدد کا بنایا۔ قریبی لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی تو پیرا فورس ٹیم مکینک کو اٹھا کر لے گئی اور دفتر میں لے جا کربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ نے پیرا فورس کے خلاف احتجاج کیا. لوگوں کے جمع ہونے پر پولیس ودیگر انتظامیہ کے افسران وہاں پہنچ گئے. بعدازاں شدید زخمی حالت میں مکینک کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔






