Post Views: 48
اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی فریق آج دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہے، وہ جمع کروائے کیونکہ ان کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے بھی موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کی کہ جو بھی متعلقہ دستاویزات ہیں، جلدی جمع کروائیں، جبکہ پراسیکیوشن بھی ملزم کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے۔
عدالت نے کیس کی سماعت بدھ کو ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی۔