آج کی تاریخ

سول ملٹری ٹرائل کیس: غیر متعلقہ شخص پر فوجی قوانین کا اطلاق کیسے ہو سکتا ہے؟ آئینی بینچ کا سوال

سپریم کورٹ میں 2025ء کے نئے رولز نافذ، 1980ء کے رولز کی جگہ لے لی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1980ء کے رولز کی جگہ جدید تقاضوں کے مطابق تیار کردہ 2025ء کے نئے رولز باضابطہ طور پر نافذ کر دیے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ رولز موجودہ دور کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مرتب کیے گئے ہیں۔
رولز کی تیاری کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس نے سپریم کورٹ کے ججز، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور دیگر وکلاء تنظیموں سے مشاورت کی۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی تجاویز فل کورٹ کے سامنے پیش کی گئیں، جہاں تفصیلی غور کے بعد 2025ء کے رولز کی منظوری دی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں