سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا، 14 روز میں جواب طلب

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف درج درخواست پر شکایت کنندہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کا اجلاس آج بھی ہوا۔جسمیں شکایت کنندہ اور جسٹس مظاہر نقوی کے دلائل کو بغور جائزہ لینے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سامنے آئے شواہد کی روشنی میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے شوکاز میں اپنے خلاف شکایات کی تفصیل درج ہونے پر اعتراض کیاتھا، کونسل نے مسلسل 3 دن جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف شکایات اور ان کے اعتراضات کا جائزہ لیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نےتفصیلی شوکازجاری کیا۔جسٹس مظاہر نقوی کو27 اکتوبر کے کونسل اجلاس میں بھی شوکازجاری کیاگیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں