آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 339 ڈالر کی سطح پر آگیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی نمایاں نظر آئے۔
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے پر جا پہنچی، جبکہ فی 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 727 روپے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ 4 ہزار 31 روپے اور فی 10 گرام 3 ہزار 455 روپے پر مستحکم رہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں