آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں ریٹ کم ہوگئے

عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 18 ڈالر سستا ہوکر 3414 ڈالر پر آگیا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمتیں عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں مستحکم رہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں