آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی مہنگی ہو گئی

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر گھٹ کر 3366 ڈالر پر آگئی۔ عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 14 روپے بڑھ کر 3 ہزار 799 روپے اور دس گرام چاندی 12 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 257 روپے پر فروخت ہوئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں