Post Views: 21
دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 115 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں اس کمی کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اسی طرح فی دس گرام سونا بھی 3 ہزار 1 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی دباؤ اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا باعث بن رہے ہیں۔