سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نئی بلند سطحیں

کراچی: عالمی اور ملکی منڈیوں میں قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں 32 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا بڑھ کر 4 ہزار 456 ڈالر کی نئی سطح تک پہنچ گیا۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 2 ہزار 743 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 01 ہزار 201 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں