Post Views: 105
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2 ہزار 143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس ہے۔






