سونے کی قیمت میں زبردست کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کی کمی کے بعد 4,332 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 4,700 روپے کمی کے بعد 455,562 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,030 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 390,570 روپے کی سطح پر آ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 106 روپے کم ہو کر 7,756 روپے پر پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 91 روپے کم ہو کر 6,649 روپے ہو گئی۔
صارفین کے لیے یہ کمی خوش آئند ہے، اور سرمایہ کاروں کے لیے بھی یہ موقع مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کا فراہم کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں