سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی میں تیزی، چاندی مزید سستی

کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مبذول ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 70 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 042 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں اس اضافے کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 001 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 219 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 046 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں