Post Views: 12
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کے اضافے کے بعد نرخ 3,323 ڈالر تک جا پہنچے، جس کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آیا اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔
بدھ کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 963 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3 ہزار 397 روپے پر مستحکم رہی۔