Post Views: 22
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جبکہ چاندی مزید مہنگی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ہزار 058 ڈالر پر برقرار رہا اور اس میں کوئی اتار چڑھاؤ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے پر جمود کا شکار رہی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 90 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 825 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 78 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 566 روپے کی سطح پر آگئی۔







