Post Views: 168
عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
عالمی سطح پر قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، اور پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 687 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے ہو گئی۔







