سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھم گیا، دوبارہ اضافہ ریکارڈ

کراچی: عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں تین روز کی مسلسل کمی کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ بڑھ کر 4 ہزار 221 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔
عالمی سطح پر اضافے کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھا گیا، جہاں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 064 روپے مقرر کردی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں