Post Views: 90
کراچی: سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونا نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا 4 ہزار 510 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 05 ہزار 831 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 240 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 945 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔







