آج کی تاریخ

سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

کراچی میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے بڑھ کر 356900 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3430 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 305984 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3375 ڈالر فی اونس ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں